ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قانون کا خوف ضروری ہے اور یہ سب پر لاگو ہونا چاہیے :سبرامنیم سوامی

قانون کا خوف ضروری ہے اور یہ سب پر لاگو ہونا چاہیے :سبرامنیم سوامی

Tue, 06 Jun 2017 14:41:07    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍جون (ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا )این ڈی ٹی وی نیوز چینل کے شریک بانی اور ایگزیکٹیو صدرپرنو رائے اور ان کی بیوی کے گھر سی بی آئی کی چھاپہ مار کارروائی پربی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے کہا کہ قانون کا خوف ضروری ہے اور یہ سب پرلاگوہوناچاہیے ، پھرچاہے آپ کوئی بھی ہوں۔سبرامنیم سوامی نے پیر کو ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ہم سب کو نریندرمودی کو مکمل حمایت دینی چاہیے ، انہوں نے بدعنوانی سے نمٹنے میں سخت اورعزم دکھایاہے۔انہوں نے کہا کہ اب این ڈی ٹی وی خون کے آنسوبہاکرحکومت سے رائے جوڑے کو گرفتار نہ کرنے کی اپیل کر رہا ہے۔سوامی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ این ڈی ٹی وی فراڈ کی تفصیلات امیزون پردستیاب ایرکی کتاب میں ہے۔سی بی آئی نے رائے کے دہلی اور دہرہ دون میں واقع ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے، رائے پرآئی سی آئی سی آئی بینک کو 48کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔


Share: